اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,933FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ہمیں آئی ایم ایف کے غلام کہنے والےآج اسی کے سامنے سر جھکائے کھڑے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ آج ملک پرکرپٹ لوگ مسلط کر دیے گئے ہیں ۔یہ سب 30 سال سے چوری کر رہے تھے، انہوں نے آتے ہی ملک میں پھر سے لوٹ مار شروع کر دی ہے۔بجلی ،گیس اور تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ کسی بھی ملک کو تباہ کرنا ہو تو وہاں چور اور ڈاکو مسلط کر دیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کاکو ئی قانون ملزم کو قاضی بننے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے آتے ہیں نیب قوانین میں ترمیم کے ساتھ اپنے سارے کیسز ختم کروا دیے ہیں ۔آج نیب 1100 ارب روپے کی کرپشن کا فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں در آمداد 70 فیصد تک اوپر گئ، جو ہمیں آئی ایم ایف کا غلام کہتے تھے انہوں نےبیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کی ۔