اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ میں بہت اچھا فیصلہ ہوا، حمزہ شہباز نےیقین دلایا الیکشن شفاف ہوں گے،پرویز الٰہی

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ بہت ہی اچھا ہے تمام فریقین نے فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔

لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے ہدایت کی گئی ہے وزیر اعلیٰ کا انتخاب اسمبلی میں ہی ہونا چائیے اور سب کچھ قانون کے مطابق ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ بہت ہی اچھا ہے،چیف جسٹس نے ایک اجتماعی فیصلہ دیا۔آج جمہوریت اور انصاف کی جیت ہوئی ہے۔اللہ نے چاہا تو وزیر اعلیٰ بھی بن جائیں گے۔حمزہ شہباز نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے۔

حمزہ شہباز نے یقین دلایا ہے کہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی ۔وزیر اعلیٰ کا انتخاب اب 22 جولائی کو ہو گا۔