اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایم کیو ایم نے فاروق ستار کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی

کراچی میں ضمنی انتخابات کو لے کر ایم کیو ایم اور کراچی کے سینئر سیاستدان فاروق ستارکے درمیان رابطے تیز ہو گئے ہیں ۔ اس حوالے سے آج خالد مقبول صدیقی ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے فاروق ستار کو پارٹی میں واپس لانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں جبکہ آج کی ملاقات میں اس حوالے سے اہم پیر رفت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم چاہتی ہے فاروق ستار پارٹی میں شامل ہو کر این اے 245 کا ضمنی انتخاب پتنگ کے نشان پر لڑیں ۔جبکہ فاروق ستار کا موقف ہے کہ اگر وہ پارٹی میں واپس آئے تو ضمنی انتخاب سے دستبردار ہو جائیں گے۔