اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عوام کا فیصلہ دل سے قبول کریں گے، جسےچائیں ووٹ دیں ، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلوں کے بعد آسانیاں بھی آئیں گی ۔اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سیاست بچانے کے لیے نہیں بلکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے کیا۔

لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہبا ز کا کہنا تھا کہ پنجاب گزشتہ کئی ماہ سے آئینی مشکلات سے دوچار رہا کبھی حلف کا معاملہ ،کبھی بجٹ اور کبھی کابینہ کی مشکلات۔

ان کاکہنا تھا کہ کابینہ کے باوجود بھی مختصر وقت میں پنجاب میں آٹا سستا کر کے دکھایا اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔17 جولائی کو عوام کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے دل سے قبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کی ادویات مفت کر دی ہیں ۔مختصر وقت میں دن رات ایک کیا۔ میں نے نیازی کی طرح یہ نہیں کہا کہ میں ملک میں دودھ کی نہریں بہا دوں گا۔صوبے کی عوام کی آسانیوں کے لیے دل رات ایک کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں پی ٹی آئی اور ان کے امیدوار کاموقف مختلف تھا۔ میں ایک جمہوری انسان ہوں اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو میں عدالت میں آج پیش نہ ہوتا۔یہ بھی کہا کہ عدالت ابھی الیکشن کرانے کا حکم دے ۔ لیکن عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ۔ میں نے اس ملک میں جمہوریت کے لیے 27 سال تک جدوجہد کی ہے۔