کرونا پھر سے بے قابو ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 جاں بحق

پاکستان میں کرونا وبا کے مثبت کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران ملک میں کرونا سے متاثرہ مریضوں اور اموات کی تعد اد میں پہلی بار بڑا ضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 800سے تجاوز کرگئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے818کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا سے متاثرہ4 مریض چل بسے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 18 ہزار 305 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کہ مثبت کیسس کی شرح 4 اعشاریہ 47 فیصد رہی ۔

ملک بھر میں کرونا میں مبتلا 126مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔