اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں بادل برسیں گے

ملک بھر میں مون سون کی انٹری کے بعد بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ رات لاہور، ملتان ،گوجرانوالہ ،گجرات ،قصور اورجہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسے ۔بارش کے باعث سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر کے ضلع میرپور اورمظفر آباد میں بھی موسلادھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے 3 روز تک مسلسل بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے چند اضلاع جبکہ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش برسنے کے امکانات ہیں ۔

این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ سلسلے میں 5 جولائی تک سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشیں برسیں گی۔

کراچی میں بھی 5جولائی تک بارش برسنے کا امکان ہے اس کے علاوہ وسطی سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، بدین جبکہ میرپورخاص ،عمرکوٹ اور دادو میں بھی فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے جبکہ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔