اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکی میں 9 منزلہ عمارت سے گرنے والا بچہ موجزانہ طور پر محفوظ

ترکی کے شہر انقرہ میں ایک شیر خوار بچہ 9 منزلہ رہائشی عمارت سے گرنے کے بعد معمولی زخمی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ کے وسط میں ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل سے شیر خوار بچہ نیچے کھڑے شخص کی پیٹھ پر گرنے کے بعد زمین پر آ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ نیچے کھڑے ایک شخص کی پیٹھ سے ٹکرانے کے بعد زمین پر گرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیچے کھڑے شخص کا کہنا تھا کہ بچہ اس وقت اس کی پیٹھ پر ٹکرایا جب وہ جھک کر خریداری میں مصروف تھا۔ شخص کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے میری پیٹھ پر کوئی پھولوں کا ٹوکرا گرا ہو ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر خوار بچہ حادثے میں معمولی زخمی ہوا جس فوری طور پر ماں کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔