اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بینر اور پوسٹر اتارنے والو،عمران خان کودل سے کیسے اتارو گے ،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم 22 جولائی کو پنجاب میں حکومت بنائیں گے اور جلد عمران خان وفاق میں دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔

اسلام آباد میں جلسہ گاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی اس پوزیشن میں نہیں کہ عمران خان کو حکومت میں آنے سے روک سکے۔ ہر شخص عمران خان بلکہ پاکستان کے پیچھے کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان اورعوام کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد کے لوگوں نے پریڈ گراؤنڈ آنا ہے اور عمران خان راولپنڈی سے بہت بڑی ریلی لے کر ادھر آئیں گے ،پریڈ گراؤنڈ میں بہت بڑا جلسہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے سفیر کو امریکی صدر نے 4 مہینے ٹائم نہیں دیا کہ وہ اسناد دے، ہمارے صدر کو روز فارن آفس کہہ رہا ہے کہ امریکی سفیر کی اسناد قبول کریں لیکن صدر پاکستان، پاکستان کی عزت کیلئے کھڑے ہوئے اور کہا سب کیساتھ رول کے مطابق برابر کا سلوک ہوگا۔