اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت نے خاتون کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشادپربھارت نےحکام نے بغیر وجہ بتائے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔

ثنا ارشاد نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ انہیں کتاب کی رونمائی اور تصویری نمائش میں شرکت کے لیے نئی دہلی سے پیرس جانا تھا۔فرانس کا ویزا اور تمام تر سفری کاغزات ہونے کے باوجود بھی انہیں پرواز میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔

ثنا نے بتایا کہ انہیں ہفتہ کے روز امیگریشن کے عملے نے روکا اور 3 گھنٹے مسلسل انتظار کروایا اس دوران فائیٹ روانہ ہو گئی ۔

خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ حکام نے انہیں صرف اتنا بتایا کہ وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتی، لیکن مزید کوئی وضاحت نہیں کی

ایک امیگریشن افسر نے ثنا ارشاد کو بتایا کہ انہیں کشمیر ی حکام کی جانب سے بیرون ملک سفر سے روکنے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔