اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوئٹہ :مسافر بس کھائی میں جا گری ،19 افراد جاں بحق 14 زخمی

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس بلوچستان کے علاقے دھانہ سر میں اتوار کی صبح کھائی میں گرنے سے 19 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سید مہتاب شاہ کے مطابق حادثہ بارش اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو ژوب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مسافروں کے لیے بہترین اور فوری طبی امداد کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے بھی ٹریفک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔