اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دعا زہرا کے والد کی ظہیر احمد کے خلاف درخواست، سندھ ہائی کورٹ آج کیس کی سماعت کرے گا

دعا زہرا کے والدمہدی کاظمی نے بیٹی کو اغوا کیے جانے کے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جسے فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ آ ج کیس کی سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ظہیر احمد نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا ہے۔ نکاح کے وقت بیٹی کی عمر نادرہ ریکارڈ کے مطابق13 سال 11 ماہ اور 9 دن تھی۔

مہدی کاظمی کا موقف ہے کہ ملزم ظہیر احمد نے ان کی بیٹی کو پنجاب لے جا کر نکاح کیا۔ نکاح کے وقت بیٹی کی عمر صرف 13 سال تھی جبکہ نکاح میں عمر 18 سال درج کرائی گئی تا کہ نکاح جائز قرار دیاجا سکے۔