برطانیہ : بورس جانسن کی حکومت بحران کا شکار، 2 اہم وزرا مستعفی ہو گئے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت اعتماد کھونے لگی ۔وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ رشی سنک نےاستعفیٰ دے دیا۔

وزیر صحت ساجد جاوید اور وزیر خزانہ رشی سنک نے منگل کو ایک دوسرے کے بعدچند منٹوں کے اندر ہی اپنے استعفوں کا اعلان کر دیا، جس سے جانسن کی حکومت بحران میں ڈوب گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں وزراء کی جانب سے استعفیٰ ممکنہ طور پر وزیر اعظم کے اس امر کا نتیجہ ہے، جہاں بورس جانسن نے حراسگی کے الزمات کا سامنا کرنے والے رکن پارلیمنٹ کرس پنچر کوعوامی عہدے پر لگایاہے۔

مستعفی ہونے والے دونوں وزرا نے حکومت کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اب عوامی مفاد کے فیصلوں میں ناکام ہو چکی ہے۔