مسلم لیگ (ن )کا مقابلہ عمران خان سے نہیں نااہلی,مہنگائی اور پنجاب دشمنی سے ہے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جھنگ میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ اگر آپ چاہتے ہو کہ پنجاب ترقی کرے ،کسان ترقی کرے مزدور ےترقی کرے تو 17 جولائی کو شیر کو ووٹ دینا۔

مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چاہتےہو کہ آپ کے گھر میں خوشحالی آئے جھنگ ترقی کرے ۔مہنگائی کا خاتمہ ہو تو شیر کو ووٹ دینا ۔مسلم لیگ (ن )کا مقابلہ نااہلی,مہنگائی اور پنجاب دشمنی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل دور اب گزر گیا انشاءاللہ آنے والے وقت میں جھنگ اور پنجاب کی عوام کوریلیف دیں گے۔17 جولائی کو پنجاب سے دشمنی کرنے والوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے ۔عوام کو ریلیف پہنچانے تک ہر گز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔