اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، کم سن بچوں کے سامنے ماں باپ قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 2 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فوری طور پر فرا ہوگئے ۔ملزمان نے 3 کم سن بچوں کے سامنے میاں بیوی کو گولیوں کا نشانہ بنایا جو کہ فائرنگ میں محفوظ رہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کیے گئے میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ بچے واقعے کے بعد بہت سہمے ہوئے ہیں اور کچھ بھی بتانے کی حالت میں نہیں ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئےکارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ قتل کیے گئے دنوں افراد کا فون فرانزک کے لیے بجھوا دیے گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق بچوں کے بیان اور دیگر مراحل کے بعد قتل کی اصل وجہ سامنے آ جائے گی ۔