پاکستان آسٹریلیا سے زیادہ مشکل حریف ثابت ہو گا،سری لنکن کپتان

کولمبو: سری لنکا کے کپتان کرونارنٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے زیادہ مشکل حریف ہے ،اس لیے کہ پاکستانی بلے بازاسپین بالرز کو زیادہ بہتر کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرونارنٹن نے کہا کہ بابر اعظم ، امام الحق اور یاسر بہترین فارم میں ہیں ۔جبکہ محمد رضوان اور امام الحق جیسے اوپنرز سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیش چندیمل سے کہا کہ وہ بڑا سکور کر کےباہر آئیں وہ گزشتہ چند سالوں میں کامیاب نہیں ہو سکےلیکن آسٹریلیا کے خلاف بڑے اسکور نے ان کے مورال کو بلند کیا ہے۔

یار ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی کو گال میں کھیلا جائے گا۔پاکستان دورے کے دروان 3 ٹیسٹ میجوں کی سیریز کھیلے گا۔