اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضمنی انتخابات میں کامیابی پراداکاروں کی عمران خان کو مبارکباد

پنجاب کےضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری پر شو بز انڈسٹری کی جانب سے بھی عوام اور پارٹی سربراہ عمران خان کومبار کباد کے پیغامات بجھوائے جا رہے ہیں ۔

تحریک انصاف کی ہمیشہ کھلے دل سے سپورٹ کرنے والے گلو گار اوراداکارہارون راشد نےعمران خان اور کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تیاری جاری رکھیں یہ تو بس وارم اپ تھا اصل مقابلہ ابھی باقی ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی نتائج کے بعد انسٹا اسٹوری پر عمران خان کی بولنگ کرتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اورعمران خان کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

سنیئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے بھی تحریک انصاف کی کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور ٹوئٹر پوسٹ پر لکھا کہ اب عام انتخابات کا انعقاد دور نہیں ۔

اس کے علاوہ سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی انسٹا اسٹوری میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے نام کا ہیش ٹیگ ڈالا اور ساتھ تالیوں کی ایموجی بھی شیئر کی ۔