اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ضمنی انتخابات میں دھاندلی روکنے کےلیے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ورکرز اور ووٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لیے نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر جاری کور کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے تنائج اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نےاجلاس کے دوران ضمنی انتخابات میں پارٹی کی منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ،پارٹی ممبران کو مبارک باد پیش کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں واضح برتری پر پوری ٹیم نے بھرپور محنت اوراتفاق کا مظاہرہ کیا جس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں فتح کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ عوام نے ایک بار پھر چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر دیا۔ ہم نے سازش کا جواب عوامی طاقت سے دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 22 جولائی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے فیصلہ سازی کی جائے گی ۔تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے ممکنہ امیدوار ہیں ۔

یاد رہے کہ ضمنی انتخابات کی 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے واضح برتری حاصل ہو چکی ہے۔