اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گال ٹیسٹ : تیسرے روز کے احتتام پر سری لنکا نے9 وکٹوں کے نقصان پر329 رنز بنالیے

سری لنکا میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے احتتام پر میزبان ٹیم کو دوسری ایننگ میں 333 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک وکٹ ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے اسپنر محمد نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ یاسر شاہ نے3 شکار کیے۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل86 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اوشادہ فرنینڈو 64 اورکوشال مینڈس76 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے5 ،یاسر شاہ نے3 جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم کل 333 کے مجموعی اسکور کے ساتھ چوتھے روز بھی بیٹنگ جاری رکھے گی ۔سری لنکا کے پاس اب صرف ایک وکٹ باقی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم پہلی ایننگ میں 222 کے جواب میں 219 اسکور پر آؤٹ ہو گئی تھی ۔کپتان بابر اعظم کی شاندار سینچری کے بدولت قومی ٹیم کھیل میں واپس آنے میں کامیاب ہوئی ۔