اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شہباز شریف اب استعفیٰ دیں اور نئے انتخابات کا اعلان کریں ، فود اچوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد اب شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیر اعظم بن کر رہ گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مشورہ دیتا ہوں کہ اب استعفیٰ دیں اور نئے انتخابات کا اعلان کریں ۔فواد چوہدری کے کہا کہ ملک کو مزید سیاسی بحران کی جانب نہ لے جایا جائے ۔حالات کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں سیاسی عدم استحکام رہے گا ملک کی معیشت کبھی بھی آگے نہیں بڑھ پائے گی ۔تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل جلد از جلد عام انتخابات کی صورت میں ہی ممکن ہے۔الیکشن میں تاخیر ملک کے معاشی حالات میں مزید بگاڑ پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔