اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رنبیر کپوراور عالیہ بھٹ پر پکچرائز کیا گیا نیا گانا”کیسریا “پاکستانی گانے کی کاپی نکلا

رنبیر کپور کی نئی فلم” بھرما سترا “کا گانا” کیسریا“ پاکستانی گانے کی کاپی نکلا۔

بالی ووڈ کی معروف جوڑی ” بھرماسترا “فلم کے گانے” کیسریا “میں ایک ساتھ نظرآئی۔شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ نظر آنے کے حوالے سے” کیسریا “گانے کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ریلیز کیے جانے والا گانا ”کیسریا “ابھی تک یوٹیوب پر 20 ملین سے زیادہ بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی فلم سازوں اور میوزک ڈائیریکٹرز کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گانے کی دھن کو پاکستانی گانے”لاری چھوٹی“ سے مماثلت رکھنے پر مداحوں کی جانب سے مایوسی کن قرار دیا گیا۔


لاری چھوٹی گانا پاکستانی بینڈ” کال“ کی جانب سے 2007 میں بنایا گیا تھا جسے بعد میں ”ایک چالیس کی لاسٹ لوکل “نامی بھارتی فلم میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہ گانا پاکستان کے معروف موسیکار زلفی نے ترتیب دیا اور گایا تھا۔

یاد رہے کہ گانے کامداحوں کو کئی ہفتوں سے اس گانے کا انتظار تھا جبکہ گانے کا ٹیزر پہلے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بے حد مقبولیت حاصل کر چکا تھا۔