اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی ڈوب گئی ،19 جاں بحق درجنوں لاپتہ

صادق آباد میں دریائے سندھ میں بارتیوں سے بھری کشتی ڈوب گئی ۔کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق کشتی کھروڑ سے ماچھکہ کی جانب آ رہی تھی جہاں دریا کے کنارے سے دور گہرے پانی میں پلٹ گئی ۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ زیادہ تر لوگوں کو بچا لیا جبکہ ابھی تک 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ابھی تک درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش کی کوششیں جاری ہیںجبکہ ڈپٹی کمشنرکےمطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔