اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سندھ ہائی کورٹ: دعا زہرا کو کراچی منتقل کیے جانے کے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ، ظہیر احمد عدالت میں پیش

سندھ ہائی کورٹ نےدعا زہرا کی بازیابی کے متعلق درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

سندھ ہائی کورٹ کے2رکنی بینچ نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر سماعت کی ۔ پولیس کی جانب سے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت جسٹس اقبال کلھوڑو نے کہا کہ دعا زہراکو کراچی منتقل کیا جائے،جرم کراچی میں ہوا ہے تو کیس کی سماعت بھی کراچی میں ہوگی ۔دعا کو کراچی میں کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔لڑکی کو کراچی میں لانا ہوگا ،والدین بھی کراچی میں رہتے ہیں ۔

دعا زہرا کے خاوندظہیراحمد کے وکیل نے کہا کہ لڑکی کو کراچی منتقل نہیں کیا جا سکتا، لڑکی اگر کسی سے نہیں ملنا چاہتی تو کوئی بھی اس سے نہیں مل سکتا ۔عدالت بھی چاہے تو لڑکی کو ملنے کے لیے مجبور نہیں کر سکتی ۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لڑکی کی عمر کم ثابت ہو چکی ہے ۔ اس لیے اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے وکیل نے بھی دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی حمایت کر دی عدالت نے بازیابی کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ہوئےفیصلہ آج ہی سنانے کااعلان کیا۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر ظہیر احمد اور سندھ پولیس کونو ٹس جاری کیے گئے تھے۔