اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ڈالر کو پر لگ گئے ،227 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کی بے قدری میں مزید اضافہ ،2 روپے 88 پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈالر 227 کی بلند ترین سطع پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 8پیسے مہنگا ہو گیا،گزشتہ روز ڈالر 224 روپے 92 پیسوں پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

پاکستان میں 30 جون کوختم ہونے والے مالی سال کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔30 جون کو204 روپے85 پیسے پر ٹریڈ کرنے والا ڈالرآج 227 روپے کی بلند سطح پر پہنچ چکا ہے۔

یاد رہے کہ ڈالر میں مسلسل اضافے کے باعث ملک کے گردشی قرضوں میں ہر روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دوسری جانب روپے کی بےقدری کے باعث ملک میں غذائی اجناس اور ادویات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی قسط تک روپے کی بے قدری میں اضافہ جاری رہے گا۔