اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے 2 شوٹرز پولیس مقابلے میں ہلاک

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ریپر سدھو موسے والا کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے 2 شوٹرزجگروپ سنگھ اورمن پریت سنگھ اتاری بارڈ کے علاقے میںپولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر پنجاب کے سرحدی علاقے میں ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس دوران ملزمان نے بھاری اسلحے کے ساتھ پولیس پر فائرنگ کر دی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے بھاری فائرنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور بکتر بند گاڑیاں منگوانی پڑی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے بھاری فائرنگ کے دوران 4 گھنٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعددونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا گیاجبکہ مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کے روز لارنس بشنوئی گینگ کے 6 شوٹرز نے ضلع مانسا میں گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے قتل میں نامزد 3 شوٹرز اور ایک سہولت کار کو ملک کے دیگر علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔