یہودی صحافی مکہ کے مقدس مقامات میںداخل ،ڈاکومنٹری اسرائیلی ٹی وی پر نشر

ریاض:اسرائیل سے تعلق رکھنے والا یہودی صحافی مکہ کے مقدس مقامات میں داخل ہونے کے بعد ڈاکومنڑی شوٹ کرتا رہا،اسرائیلی نشریاتی ادارے نیوز13 نے 10 منٹ کی ڈاکومنٹری ٹی وی پر نشر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق نیوز 13 سے تعلق رکھنے والا یہودی رپورٹر گل تمرے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین میں داخل ہوا۔ڈاکومنڑی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہودی صحافی جبل رحمت پر کھڑا گائیڈ کے ساتھ وڈیو بنا رہا ہے۔

اسرائیل کے نیوز چینل 13 نے ایک رپورٹ شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی صحافی گل تمرے نے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسجد الحرام کا سفر کیا اوجبل رحمت پر چڑھ کر ڈاکومنڑی شوٹ کی ۔

اسرائیلی صحافی نے تقریباً 10 منٹ کی دستاویزی فلم بنائی جسے ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا۔ صحافی کے ساتھ ایک مقامی گائیڈ بھی موجود تھا جو اسے تمام مقامات کی تفصیلات سے آگاہ کر رہا تھا۔وڈیو میں گائیڈ کا چہرہ بلر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل کے علاقائی تعاون کے وزیر ایسوی فاریج نے مکہ سے متعلق اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کو احمقانہ قراردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی چینل کو محض ریٹنگ کی غرض سے ایسے پروگرامز نشر کرنے سے باز رہنا چاہئیے۔اس واقعات سے علاقائی تعلقات کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب صحافی نےبھی واقعے پر معذرت کی ہے۔