اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنوبی افریقہ:شوٹنگ کے دوران اسلحے کے زور پر 8 ماڈلزکے ساتھ اجتماعی زیادتی

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک گاؤں میں میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود 8 ماڈلز کو اسلحہ بردار 10 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور سیٹ پر موجود سامان لوٹ کر فرا ہو گئے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق پولیس نے جمعہ کے روز بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنے والی ماڈلز کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہے۔پولیس کے مطابق سیٹ پر موجود ایک خاتون کو 8 جبکہ دوسری کو10 مردوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔سیٹ مر موجود مردوں کو برہنہ کرنے کے بعد ان سے نقدی اور سامان لوٹ لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 3 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

جنوبی افریقہ کےصدر سیرل رامافوسا نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں اوسطاً ہر 12 منٹ میں ریپ کا1 کیس پولیس کو رپورٹ کی جاتاہے۔