اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان آج حکومت میں ہوتا تو ملک ٹکڑے ٹکرے ہو چکا ہوتا،فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نہ تبدیل ہوتی تو آج پاکستان ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا، عمران خان نے سی پیک اور گوادر بندر گاہ منصوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ جو عقل مند ہیں وہ طاقت سے عاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور پولیس خود کو بےبس سمجھتی ہے،ہمیں قبائلی لوگوں کوحق دینا ہو گا۔ اس ہفتے وزیر اعظم سے مل کر اس معاملے پر بات کروں گا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ آج قبائلی نوجوان اپنے مستقبل اور نوکریوں کے لیے پریشان ہیں ، قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام کیوں نہیں ہو رہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ تحریک انصاف والے کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا ہے۔منگل اور بدھ کو حکمران جماعتوں کے اجلاس میں پیٹرول اور ملکی معیشت کے استحقام کے لیے بات ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اداروں کو پاکستان کی بہتری کے لیے سوچنا ہوگا۔جن کے استعفے منظور ہو چکے وہاں انتخابات ہوں گے، حکمران اتحاد کا اتفاق ہے کہ گزشتہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والی پارٹی کا امیدوار ہمارا متفقہ امیدوار ہوگا۔