اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت: 7 سالہ بچی نے13 سیکنڈز میں 20 گاڑیوں کے نیچے سے گزرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی نے لمبو اسکیٹنگ کرتے ہوئے 20 گاڑیوں کے نیچے سے کم کسے کم وقت میں گزرنے کا نیاریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونےکی 7 سالہ جمناسٹک ماہردشنا نہار نے 13 اعشاریہ 74سیکنڈ میں 20 گاڑیوں کے نیچے لمبو اسکیٹنگ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ جس کے بعد 7 سالہ دشنا نہار کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ کی بک میں درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ 14 سالہ چینی لڑکی کے پاس تھا جس نے 2015 میں14 اعشاریہ 15سیکنڈ میں 20 گاڑیوں کے نیچے سے گزرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔