اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چین نے تائیوان کے اطراف میں لائیو فائر مشقوں کاآغاز کر دیا

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان ،چین نےتائیوان کے گرد 6 مقامات پر لائیو فائر کی مشقیں شروع کر دی جس میں چینی بحریہ اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں ، مشقیں اتوار تک جاری رہیں گی ۔

دوسری جانب تائیوان کا کہنا ہے کہ 6دن کی مشقیں اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں ، مشقیں علاقائی ناکہ بندی کے مترادف ہیں ۔

چین تائیوان گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔جس کا آغاز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائی پے کے دورے پر کیا گیا۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق فوجی مشقیں منگل کی رات پیلوسی کے جزیرے پر اترنے کے بعد شروع ہوئیں۔ جہاں روایتی اور جدیدمیزائلوں کی آزمائش کی جا رہی ہے۔جو کہ چین کی جانب سے امریکی اسپیکر کی آمد پر نارضگی کا اظہار ہے۔

یاد رہے کہ چین کی جانب سے امریکی نمائندے کے تائیوان دورے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا ۔چین توئیوان کواپنی ریاست سمجھتا ہے۔