اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پشاور:گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والےایم پی اے کی حالت تشویش ناک

گزشتہ روز لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملےمیں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کا علاج اس وقت لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں جاری ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ملک لیاقت ہوش میں نہیں،صحتیاتی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کوپیٹ اور کندھے پر گولیاں لگیں تھی ،ان کا آپریشن کرنے کے بعد وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حملےمیں زخمی 3افراد بھی اسپتال میں زیر علاج ہیںجن میں ایم پی اےکا بھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی، بھتیجا اور2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو ئے تھے۔