اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی میں ہندو نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب 15سالہ نوجوان ایک درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق لاش اسکیم 33 کے رہائشی نوجوان رمیش کمار کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمیش کمار سعدی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھاجو کہ اگست شام 6 بجے لاپتا ہوا تھا۔ لاش ملنے کے بعد پولیس کےتفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کو جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمیش شام 6 بجے دکان کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن دکان سے معلوم ہوا کہ وہ جمعے کے بعد سے دکان پر گیا ہی نہیں۔ہفتہ 6 اگست کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا اور کہا گیا کہ رمیش میرے پاس ہے پریشان نہیں کرو، اتنا کہنے کے بعد کال کاٹ کر فون بند کر دیا گیا۔

گزشتہ روز درخواست میں پولیس سے رمیش کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی تاہم آج نوجوان کی لاش ایک درخت سے لٹکی برآمد ہو گئی ہے۔