اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ چین کی رضامندی کے بغیرسی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے،چین کے خلاف اسی کام کے لیے انکو لایا گیا ہے۔ عمران خان8حلقوں میں اہل ہے اورفیصل آباد میں نااہل،یہ کیسا قانون ہے؟30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔مرکز اورصوبے کی پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کردیا گیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ حکمرانوں نے نوٹ بنک بچانے کے لیے ووٹ بنک کو قربان کر دیا۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔ افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔برطانیہ سے بےدخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا۔