اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,021FansLike
9,992FollowersFollow
566,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شہباز گل کےجسمانی ریمانڈ کی اپیل خارج کرنےکافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

شہباز گل نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنےکا عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں میں ایڈیشنل سیشن جج، وفاق، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد پولیس کو فریق بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ کوہسار اور بیرسٹر غلام مصطفیٰ چانڈیو کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور سیشن جج زیبا چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دینےکا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میںکہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسمانی ریمانڈ سے متعلق سرکار کی اپیل منظور کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے اور شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کے لیے آزاد اور غیر جانبدار میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔