اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

برطانوی چیریٹی کمیشن میں عمران خان کے خلاف درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف برطانیہ کے ’چیریٹی کمیشن‘ میں باضابطہ درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ برطانیہ میں لوگوں سے جھوٹ بول کراور دھوکہ دے کر غیراخلاقی طور پر خیرات کے نام پر فنڈز جمع کئے گئے جنہیں عمران خان نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا، فنانشنل ٹائمز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف برطانوی قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ لیگل ونگ کے سربراہ اور صدر چوہدری انصر محمودنے چیریٹی کمشن کے چئیرمین کو درخواست بھیجوائی ہے جس میں کہاگیا کہ برطانیہ کے شہریوں کے طور پر ہم 28 جولائی 2022 کو فنانشل ٹائمز میں سائمن کلارک کی شائع ہونے والی خبر پر تشویش اور تذبذب کا شکار ہیں جس میں بتایاگیا ہے کہ خیرات کے نام پر جمع ہونے والا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کی خبر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ اور عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے درمیان خیراخلاقی تعلق کی واضح نشان دہی کرتی ہے۔ آکسفورڈ شائرمیں عارف نقوی نے خیرات جمع کرنے کے لئے کھانے کی تقریب منعقد کی ، اس دعوت کی عوام میں باضابطہ تشہیر کی گئی کہ خیراتی کاموں کے لئے عطیات جمع کئے جائیں گے۔ 2000 سے 2500 پاؤنڈ قیمت پر ٹکٹ فروخت کئے گئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ عارف نقوی کی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو کمپنیوں اور افراد نے فنڈز دئیے ۔ متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے فرد اور کابینہ کے وزیر نے 2 ملین پاؤنڈبھجوائے۔ بعدازاں یہ جمع ہونے والی ایک ذریعے کے طور پر رقم لاکھانی گروپ پاکستان کو منتقل ہوگئی۔