اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فرح خان کیخلاف کرپشن کا مقدمہ خارج

فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانےکا الزام تھا، زمین الاٹ کرانے کے لیے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بےگناہ قرار دیا گیا، مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے حکم جاری کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فرح خان کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔یاد رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے۔