اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات

نیویارک (آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات ہوئی ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں سیلابی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی ، سیلاب سے ہزاروں سکول تباہ وہ گئے جس سے لاکھوں طلباء کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔

اس حوالے بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ، ملالہ سے ملاقات میں خواتین کے حقوق ، لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔