اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مریم کی نواز شریف کیساتھ گفتگو کی ایک اور آڈیو آنے والی ہے: عمران خان

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم اپنے والد سے کہہ رہیں ہیں فکر نہ کریں الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والے ہیں، باپ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے اور بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں۔حالیہ آڈیو لیکس کے بعد تھوڑی سی بھی شرم ہو تو یہ مستعفی ہو جائیں، ان میں شرم نہیں ہے تو ہمیں ان کو مستعفی کرانا ہو گا، آڈیو لیکس میں شہباز شریف، مریم نواز کو طریقے بتا رہے ہیں،
مریم نواز کا داماد بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے۔یہاں چوروں کے ساتھ ڈیل ہوتی ہے، اسحاق ڈار ن لیگ کی حکومت کے دوران یہاں سے گئے، اسحاق ڈار جواب نہیں سکتے تھے اس لیے بھاگ گئے، اسحاق ڈار ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں، چوروں کو این آر او دیا جاتا ہے۔طاقتور ظالم کا مقابلہ بزدل اور خودغرض نہیں کر سکتے، ایلیٹ سوچتی ہےکہ ہم کیوں ظالم کا مقابلہ کریں، قوم کو بدترین مہنگائی میں دھکیل دیا گیا ہے ۔