اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جان کو خطرہ ہے، اب موت کے خوف پر قابو پالیا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، ملک میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی اپنی قوم کیلیے جارہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہماری مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے۔