اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کرسٹیانو رونالڈو یورپ کی بجائے سعودی کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار

دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں شامل کرسٹیانو رونالڈو اب ایک ایشیائی ملک کے کلب کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر سعودی عرب کےکلب النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

قطر ورلڈکپ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب میں شمولیت اختیار کرلیں گے اور انہیں سالانہ 20 کروڑ یورو (46 ارب پاکستانی روپے سے زائد) معاوضہ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

انہوں نے یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد کیا تھا جس میں اسٹار فٹبالر نے انگلش کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔

بعد ازاں مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کردی تھی۔اب نئی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو جلد النصرکلب کےساتھ معاہدےپردستخط کردیں گے۔

انہیں سعودی کلب کی جانب سے ڈھائی سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے اور اس عرصے میں انہیں مجموعی طور پر 50 کروڑ یورو معاوضے میں دیے جائیں گے۔