اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

انگلینڈ والے ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر لےکر آئے ہیں، ہمیں بھی سوچنا پڑے گا، زمیزراجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ والے ٹیسٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنڈی اسٹیڈیم کی بے جان وکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر گھاس والی پچوں پربھی باؤنس ہوتا ہے، سیزن میں اچھی پچز بنیں گی اور کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچز ملیں گی۔

رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان پچز مسئلےکا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔

پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر لےکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔

ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا۔