ٹک ٹاکر، عائشہ عرف مانو کاماڈلنگ فوٹو شوٹ وائرل

اپنے منفرد ڈانس اسٹیپ کےسبب راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کو اب باقاعدہ برانڈز کی جانب سے پروجیکٹس ملنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا کی طاقت سے اب ہر بڑا چھوٹا صارف خوب واقف ہو چکا ہے، ایسے میں ٹک ٹاکر عائشہ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ دوست کی مہندی پر کیا گیا ڈانس اُن کی زندگی ہی بدل دے گا۔


جہاں عائشہ عرف مانو صرف ایک ٹک ٹاکر تھی وہیں آج وہ پاکستان کے مختلف برانڈز کی تشہیر کرتی نظر آ رہی ہیں۔عائشہ عرف مانو کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے سر پر دوپٹہ اور عبایا پہنا ہوا ہے۔