اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,412FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کولمبیا کے ماہرین نے ’’جاندار ہڈیاں‘‘ تیار کرلیں

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک)وہ دن دور نہیں جب متاثرہ افراد کی ٹوٹی ہڈیاں اُن ہی کے جسم سے خلیات لے کر تجربہ گاہ میں تیار کرلی جائیں گی کیونکہ کولمبیا کے ماہرین نے پہلی بار جاندار ہڈیاں تیار کرلی ہیں۔کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین کی سربراہی میں ایک ریسرچ ٹیم نے پہلی بار تجربہ گاہ میں زندہ ہڈیاں اُگالی ہیں۔ اگرچہ یہ تجربہ ایک سور پر کیا گیا لیکن سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہی عمل انسانوں میں بھی کامیابی سے دُہرایا جاسکے گا۔تجربہ گاہ میں زندہ ہڈیاں ’’اُگانے‘‘ کے لیے سور کے جسم سے چربی کے خلیات لیے گئے اور انہیں خلیاتِ ساق (stem cells) میں تبدیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ہڈی کی مطلوبہ ساخت والا ایک مچان (scaffold) تیار کیا گیا۔ اب ان خلیاتِ ساق اور مچان کو ایک عدد ’’بایو ری ایکٹر‘‘ میں پہنچادیا گیا۔ماہرین کے مطابق اگلے 3 ہفتوں کے دوران خلیاتِ ساق نے خود کو تبدیل کیا اور مچان کی ساخت کے مطابق، ایسی ہڈی میں تبدیل ہوگئے جس کے اندر خون کی نالیاں بھی موجود تھیں اور یہی اصل کامیابی تھی کیونکہ کسی بھی ہڈی کے زندہ رہنے اور نشوونما پانے کے لیے اس میں خون کی نالیوں کا موجود ہونا اشد ضروری ہوتا ہے۔ بعد ازاں یہ ہڈی واپس سور کے جسم میں پیوند کردی گئی جہاں اس نے کامیابی سے سابقہ ٹوٹی ہڈی کی جگہ لے لی۔