اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تحریک انصاف اور پرویز الٰہی نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری مسترد کر دی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ متنازع شخص کو وزیر اعلیٰ نہیں مانتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کا غیر جانب دار رہنا ممکن نہیں ۔معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس نظام اور ان اقدامات کے خلاف سڑکوں پر جانے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔عمران خان کی قیادت میں ان کے خلاف تحریک چلائیں گے کارکن تیاری کریں ۔

گزشتہ روزالیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا تھا۔تحریک انصاف پہلے سے ہی محسن نقویٰ کے نام پر اعتراضات اٹھا رہی تھی۔محسن نقوی کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔