اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار کی کوششوں نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار سمجھتے تھے کہ آئی ایم ایف کے بغیر ملک کو چلایا جا سکتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے میں تاخیر ہوئی جس کے باعث ان کی من پسند شرائط قبول کی گئیں ۔اسحاق ڈار نے سوچا کہ آئی ایم ایف کے بغیر ملک چل سکتا ہے لیکن ان کی کوششوں نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہوں اور رہوں گا،اسحاق ڈار سے اختلافات پر پارٹی کی جانب سے میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ وزیر لگانا اور ہٹانا یہ وزیر اعظم کا اختیار ہے وہ جسے چاہے بنا دیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ، عمران خان کی پارٹی نہیں جوائن کروں گا،ایک سوال کاکے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے میرے خلاف پبلک میں بات کی جس کا میں نے بھی پبلک میں جواب دیا۔ انہیں کیوں لایا گیا اس بات کا جواب میں نہیں جانتا۔