اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن ریاستی نہیں انتظامی ادارہ ہے ،بغاوت کا مقدمہ درج نہیں ہو سکتا، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے فواد چوہدری کی گرفتاری اور ان پر درج مقدمے کے حوالے سے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں ، کسی بھی شخص کا چہرہ ڈھانپ کر اسے عدالت میں پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک انتظامی ادارہ ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے فواد چوہدری پر بغاوت کا مقدمہ درج کرانا افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو جس طرح چہرہ چھپا کر عدالت میں پیش کیا گیایہ افسوس ناک ہے، چاہے جس مصلحت کے تحت بھی یہ کیا گیا ہو،فواد چوہدری ایک وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاستدان بھی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری لاہور میں تھے ہائیکورٹ انہیں پیش کرنے کا حکم دے رہی تھی جبکہ پولیس انہیں لاہور سے گرفتار کر کے پنجاب کی حدود سے نکالنے کی کوشش میں تھی ۔