نواز الدین صدیقی کھانے کو نہیں دیتے،سونے کو بستر نہیں ،واش روم نہیں جانے دیتے، اہلیہ کا الزام

بالی ووڈ ادکارہ نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے عدالت میں بیان جمع کراتے ہوئے شوہر پر الزم عائد کیا کہ انہیں نہ تو کھانے کو کچھ دیا جاتا ہے ،سونے کو بستر نہیں اور واش روم تک جانے کی اجازت نہیں ۔

اہلیہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر ایک خاص حصے تک محدود رہنے پر مجبور ہیں ۔ان کے چاروں اطراف سکیورٹی گارڈز تعینات کیے گئے ہیں ۔ان کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب کیے گئے ہیں ،اس کے علاوہ ان کے لیے سونے کو بستر نہیں اور واش روم تک جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو کے خلاف جائیدادکے تنازع پر مقدمہ درج کرایا تھا۔نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اس حوالے سے اداکار کےاہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔