اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کراچی کے اسسٹنٹ کمشنرحازم بھنگوار کی ماڈلنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کے اس کے وقت سوشل میڈیاپرخوب چرچے ہیں ۔ یہ پزیرائی ان کے کام یا عہدے کے متعلق نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کا منفرد انداز اور لباس ہے۔


ٹوئٹر پر اس وقت نارتھ ناظم آباد کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ میں ہے۔ جس کی وجہ اسسٹنٹ کمشنرحازم بھنگوار ہیں ۔صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ماڈلنگ کے شوقین ہیں ۔


صرف یہ ہی نہیں اسسٹنٹ کمشنرحازم بھنگوارگلوکار بھی ہیں اور تصاویر میں انہیں فیشن انڈسٹری کے متعلقہ ملبوسات تن زیب کیے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق حازم بھنگوار کا تعلق سندھ سے ہے اور وہ 6 سال کی عمر میں ہی امریکا مقیم ہو گئے تھے۔


اسسٹنٹ کمشنرحازم بھنگوارگلوکار 1993 میں پیدا ہوئے ان کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے ،ان کے والدسندھ پولیس میں ڈی آئی جی رہ چکے ہیں ۔


حازم بھنگوار نے 2018 میں سروسز کا امتحان پاس کیا انہوں نے لندن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اس کے قبل وہ فیشن اور ڈزایننگ کی تعلیم بھی حاصل کر چکے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر صارفین ان کے انداز کو پسند کر رہے ہیں ،صارفین کا کہنا ہے کہ کام کا تعلق آپ کی ذاتی زندگی سے نہیں ہوتا۔