عمران خان نے دوستوں کو لڑایا،نوجوان نسل سے بات کرنے کا طریقہ اور تہذیب چھین لی ، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گھروں کو توڑا، دوستوں کو لڑایا اوربات کرنے کا سلیقہ تک چھین لیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے کرسی پر بیٹھتے ہی جھوٹ،گولی اور گالی کو کلچر بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں اتفاق کی ضرورت ہے سیاسی مخالفین کو دشمن نہ سمجھیں ۔نوجوان معاشرے میں تحمل اور برداشت کو فروغ دیں ۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کے کام کی تعریف کی ۔