اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

توہین بلاول بھٹو، شیخ رشید پر بلوچستان میں بھی مقدمہ درج

اسلام آباد، مری اور کراچی کے بعد شیخ رشید کے خلاف حب میں بھی مقدمہ درج ۔

شیخ رشید پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حب میں درج مقدمہ پیپلز پارٹی کے کارکن کی درخواست پر درج کیا گیاہے۔اس سے قبل گزشتہ روز کراچی کے ماچکو تھانہ میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

شیخ رشید کو جمرات کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ تھا کہ عمران خان کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرانے کے لیے دہشت گردوں کی خدمات حاصل کی تھیں ۔

شیخ رشید کے خلاف پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے خلاف مری میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔