اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,195FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیر اعظم کو مشورہ

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں آج وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ خبروں کے مطابق فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات میں اتحادی حکومت کی جانب سے امیدوار نہ اتارنے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ملک کی موجودہ اقتصادی اور امن وامان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ نہیں دینی چاہیے تھی۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا موقف ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

عمران خان ضمنی انتخابات کی تمام نشستوں پر خود الیکشن لڑیں یا نہ لڑیں دونوں صورتوں میں تحریک انصاف کا ہر نشست پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔